ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رکن اسمبلی وجئے کاشپنور کے نام گرفتاری  وارنٹ جاری

رکن اسمبلی وجئے کاشپنور کے نام گرفتاری  وارنٹ جاری

Thu, 29 Dec 2016 20:23:46  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور:29/دسمبر(ایس او نیوز) شہر کے یو بی سٹی کے احاطہ میں موجود اسکائی بار میں گڑبڑکرنے کے الزام میں کانگریس رکن اسمبلی وجئے کاشپنور کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس سلسلے میں آج عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ آج شہر کے فرسٹ اڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں جب یہ معاملہ زیر سماعت آیا تو وجئے کاشپنور سماعت کیلئے موجود نہیں تھے،جس کی وجہ سے عدالت نے انہیں حاضر کرنے کیلئے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔ یکم جولائی 2014کی رات رکن اسمبلی وجئے کاشپنور نے اپنے خاندان کے ساتھ ایک پارٹی کا اہتمام کیاتھا، اس مرحلے میں یہاں گڑبڑ ہوگئی تھی، رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد پارٹی نہ کرنے پولیس کی واضح ہدایت کی صریح پامالی کرتے ہوئے کاشپنور اور ان کے ساتھی اسکائی بار میں موجود تھے۔ اتنی دیر تک ہوٹل کھلی رہنے کے متعلق کبن پارک پولیس تھانہ کی کانسٹبل کرن اور پرشانت نائیکر نے جب دریافت کیا تو اسی مرحلے میں وجئے کاشپنور نے پولیس والوں کو گالی گلوچ کی اور ان پر حملہ کرنے کیلئے جوتا دکھایا تھا۔ ساتھ ہی رکن اسمبلی کے اشارہ پر ایک غنڈہ کی طرف سے پولیس جوانوں پر حملوں کے سی سی ٹی وی مناظر یوبی سٹی کے کیمروں میں قید ہوگئے، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ پختہ ہوچکا ہے۔ 


Share: